پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ،اپیل کیلئے الیکشن کمیشن اجلاس پھر بے نتیجہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کاایک اور اجلاس بے نتیجہ،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے حکام کو تفصیلی بریفنگ دی، لا ونگ نے قانونی نکات سے اجلاس کو آگاہ کیا ،شرکا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممبر پنجاب بابر بھروانہ ناسازی طبیعت کے سبب نہیں آ سکے ۔