حافظ آباد(قمر عباس )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایری گیشن کی جانب سے نہروں اور راجباہوں کی بھل صفائی کا شیڈول جاری کر دیا گیا،نہروں اور راجباہوں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کےلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائینگی جو مختلف علاقوں میں بھل صفائی کا جائزہ لیں گی۔
بھل صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر سند س ارشا د نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حافظ آباد لوئرچناب کینال ڈویژن، خانکی ڈویژن، اپرگوگیرھ ڈویژن سے منسلک نہروں اور بھل صفائی کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اگلے ماہ سے تمام متعلقہ نہروں اور راجباہوں کی باقاعدہ بھل صفائی کا کام شروع کر دیا جائیگااور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ ایری گیشن کو بھل صفائی مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایری گیشن کے افسران کو ہدایت کی بھل صفائی کے کاموں کی نگرانی کر تے ہوئے اس اہم منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ مدت میں مکمل کرایا جائے، بھل صفائی کے ان کاموں کی ضلعی سطح پر بھی مانیٹرنگ کی جائے گی اور دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران ان کاموں کی مانیٹرنگ کرینگے۔
بھل صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینگے:سند س ارشاد

















