ڈسکہ:(نمائندہ مشرق) تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام بابائے قوم کے 147ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مقبول سے کیاگیا، تقریب میںچیئرمین تاجر اتحاد ویلفیئرکونسل تحصیل ڈسکہ حاجی ارشد مغل ‘جنرل سیکرٹری عرفان افضال خان اور حاجی یاسین جنجوعہ ودیگر نے شرکت کی تقریب میں 6پاﺅنڈ کا کیک کاٹاگیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل تحصیل ڈسکہ حاجی ارشدمغل اور جنرل سیکرٹری عرفان افضال خان نے کہاہم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے احسان مند ہیں جنہوںنے ہمیں اپنا مسلمان ملک دلوایا ہم ان کی کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں ان کے ساتھ جو رہبرتھا انہیں بھی سلام پیش کرتے ہیں پاکستان جب وجود میں آیا ان میںجس جس نے شہادتیں نوش کیں ان کوبھی سلام پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں بابا قوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
یوم پیدائش قائد اعظم،تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل کے زیراہتمام تقریب

















