ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے یوم قائد اعظم کے موقع پرآفس رانا شاہد سہیل رمضان سنٹر سرکلر روڈ ڈسکہ میں کیک کاٹا گیا ۔
تقریب میں صدر سلیم عباس بخاری ،سینئر نائب صدر غضنفرعلی مغل ،نائب صدور میاں عمر فاروق ،کاشف وسیم ،حاجی یسین جنجوعہ ،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفار ،فنانس سیکرٹری زبیر بٹ ،سیکرٹری انفارمیشن شیخ ضیاکے علاوہ عشرت حسین انصاری ،شیخ عرفان حمید ایڈووکیٹ ،اے حمید ،کرن چوہدری ،رانا شاہد سہیل ،محمد اکمل منشاءعبدالرحمن صادق ،اے حمید ،عبدالستار انصاری ،عرفان افضال خان ،پطرس سہوترا،سفیان علی ،حافظ نعیم رشید ،نعیم مقصود،عتیق الرحمن ،مبشر حسین و دیگر نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا ہے قائد اعظم قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،قوم احسان مند ہے اپنے قائد کے لیے ہماری جانیں بھی قربان،بانی پاکستان کروڑوں پاکستانیوں کی دھڑکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ جناح ڈے پر مسیحی بھائیوں کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جناح کا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ پاکستان بن کر ہمیشہ قائم و دائم شاد و آباد رہے۔اور تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
قوم آج بھی قائداعظم کی احسان مند ہے، سلیم عباس بخاری

















