درجنوں ایوارڈ،نوجوان شاہ زیب نے پھولنگر کا نام روشن کردیا

پھولنگر (نامہ نگار)نوجوان شاہ زیب جی سی کالج لاہور مقابلہ ون کرکے سپورٹس بیس پر داخلہ لیا اور دو دفعہ جی سی کالج سے گولڈ میڈل اور شیلڈز حاصل کیں۔ اسی سال مسٹر جونئیر پھول نگر اور مسٹر جونئیر پتوکی کا اعزازاور بیلٹ اور پچیس ہزار کیش پرائز حاصل کیا۔

3مرتبہ لاہورڈویژن سے گولڈ میڈل انٹر کالجیٹ پنجاب باڈی بلڈنگ کمپٹیشن میں گولڈ میڈل اور بورڈ سے سند حاصل کی دو دفعہ قصور سے گولڈ میڈل اور تیسری دفعہ جونیئر قصور سے گولڈ میڈل اور بیلٹ اور یونائیٹڈ اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ون کی اور جونئیر قصور کا اعزاز حاصل کیا اور ٹھیک دس دن بعد ہی لاہور اور لاہور ڈویژن جونیئر کا اعزاز اور بیلٹ اور 15000ہزار روپے کیش پرائز حاصل کیا۔

پھول نگر کی تاریخ میں پہلا باڈی بلڈر ہے جس نے درجنوں اعزاز لے کر پھول نگر کا نام روشن کیا اور آئندہ بھی پھول نگر کی شان بڑھاتا رہے گا آپ سب بھائیوں سے گزارش ھے کہ اس کے لئے دعا کرتے رہا کریں یہ حقیقی پھول نگر کی شان اور سرمایہ ہے۔