الیکشن کمیشن کے حکم پرمشیر وزیراعظم احدچیمہ،آئی جی ،ڈی سی اسلام آبادفارغ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کے حکم پرمشیر وزیراعظم احدچیمہ،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی،نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی،صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

ادھر الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدوں سے فارغ کیا گیا،الیکشن کمیشن نے آئی جی ،ڈی ڈسی اسلام آباد کی تبدیلی کیلئے 3خطوط لکھے ، وزیر اعظم آفس نے آئی جی اسلام آباد ،ڈی سی کے عہدے کےلئے نام مانگ لیے اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ناموں کی سمری بھجوانے کی ہدایت کردی۔