ڈسکہ، عوامی تحریک کے امیدواروں نے کاغذات جمع کر ا دیئے

ڈسکہ(نمائندہ مشرق)پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں نے ڈسکہ کے قومی وصوبائی حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے،چہرے نہیں نظام کو بدلیں امیدواروں کی گفتگوپاکستان عوامی تحریک کی طرف سے حافظ غلام مصطفی نے ڈسکہ کے قومی حلقہ این اے73،کلیم طاہر پی پی51اور رانانے پی پی 50سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

مختار احمد ساہی،عبدالستار انجم‘ صفدر علی بٹ سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی مقامی قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی اس موقع پرقومی اسمبلی کے امیدوار حافظ غلام مصطفی نے صوبائی امیدواروں کلیم طاہر اور راناعابدکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ہم کروڑوں عوام کو یہ میسج دینا چاہتے ہیں کہ آپ 70سال سے جن لوگوں کو منتخب کررہے ہیں۔ انہوں نے آپ کے فائدہ کی بجائے خود کو ہی فائدہ پہنچایاہے جب تک ایسے نمائندے اسمبلی میں نہیںجائیں گے جو عام آدمی کے مسائل کو سمجھتے ہیں تب تک عوام کا کچھ بھی نہیں بنے گا ۔