اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینئر سیاستدان علی درانی نے کہا ہے 8 فروری کے انتخابات نے77کے بدنام زمانہ الیکشن کی یاد تازہ کردی ،نشان، کاغذات نامزدگی، انتخابی سرگرمیوں کا حق اور آزادی اظہار چھین لینا الیکشن نہیں، سلیکشن کا عمل ہے، جمہوریت کےخلاف جنگ سب کی شکست بن جائےگی۔
اپنے بیان میں علی درانی نے کہاپنجاب انتظامیہ کے زور پر قبل از انتخاب شرمناک دھاندلی (پری پول رگنگ) 1977 کے انتخابات کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،1977 کے اقدامات کا انجام بھی 1977 والا ہی ہوگا، 1977 والا فارمولا 2024 میں استعمال ہوگا توملک، عوام، جمہوریت اور اداروں کا نقصان ہی نقصان ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاانتظامیہ نوازشریف کی گرفت میں ہے ،عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے،نوازشریف ”ووٹ کو بے عزت“ کرکے کبھی انتخابی عزت نہیں پاسکتے،”ووٹ سے جنگ“میں جمہوریت پٹڑی سے اتر جائے گی۔
77 کے بدنام زمانہ الیکشن کی یاد تازہ ہوگئی، علی درانی

















