وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کا جنرل اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسمیں صدر بار رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،جمشید سلطان گھمن،مستنصر علی گوندل،عرفان مقبول بٹ،وقاص افضل چٹھہ،مبشر سلطان گھمن،ریاض چٹھہ،احمد فراز لودھی،افتخار احمد چوہان،محمد اکرم ارائیں،جمیل راہی،علی بہادر چٹھہ،امتیاز احمد خا ن،محمد افضال گوندل،عاطف چٹھہ،رانا جلیل الرحمن سمیت وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی
وکلا سے پولیس کے غیر مناسب رویئے اور کاغذات نامزدگی چھیننے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگر پولیس کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو اس کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔صدر بار رانا خلیل احمد خان اور جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار نے کہا کہ وکلاءکی توقیر اور وقار کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھا جائے گا ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہم سب کا فرض ہے۔
وکلاءکے وقار کیلئے کوئی دقیقہ فروگزازت نہ رکھا جائیگا،رانا خلیل

















