لاہور (میاں ساجد) قائد عوام میاں نوازشریف کا ہر دور عوامی امنگوں کا ترجمان پرعزم لیڈر پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کمر بستہ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اللہ کی کرم سے پاکستان دوبارہ سے ترقی کی راہوں پر رواں دواں ہوگا۔ حلقہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی ترجیحات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان کو بحرانوں کی نظر کرنے والوں کو عوام کبھی منتخب نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ احمد حسان کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں الحمداللہ مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیت کو اپنا مقدر بنائیگی۔ سیاست عبادت عوام کو جھوٹے خوا ب دکھانے والے عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔ قائد عوام میاں نوازشریف ہمیشہ وزرات عظمیٰ کا قلمدان سنبھال کرعوام کے دلوں پر راج کیا ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت میاں نوازشریف کی 21 اکتوبر کی آمد جس میں عوام نے اپنے لیڈر کا استقبال کرکے پاکستان میں ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ میاں نوازشریف پاکستان کی واحد سیاسی شخصیت ہیں جن سے پاکستان کی عوام والہانہ محبت کرتی ہے۔ پاکستان کو ترقی کی راہوںپر گامزن کرنے کلئے میاں نوازشریف کی شخصیت لازم ملزوم ہے ۔عوام کو روزگا ر کے مواقع ملے تو یہ میاں نوازشریف کا دور تھا عوام کو خوشحالی ملی تو میاں نواز شریف کا دور تھا عوام کے حلقوںمیں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جھال بچھائے گے تو یہ دور میاں نوازشریف کا تھا۔ پاکستان میں دو میگا پراجیکٹ موٹربس اور اورنجن لائن منصوبہ معرض وجود میں آئے تو یہ دور میاں نوازشریف کا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیت کو اپنا مقدر بنائیگا اور اللہ کے کرم سے وہ دن دور نہیں۔
قائد عوام نوازشریف پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں :خواجہ احمد حسان

















