آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ،سرفراز کی جگہ محمد رضوان کو کھیلائے جانے کا امکان
سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں ۔منگل سے میلبورن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں دوسری تبدیلی ان فٹ خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے آف بریک بولر ساجد خان کو کھلانے کا بھی قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق میلبورن ٹیسٹ میں فاسٹ بولر وسیم جونیئر کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے اور پاکستان کی اننگز کا آغاز بدستور امام الحق اور عبد اللہ شفیق ہی کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن میں شیڈول ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی تھی جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔



















