لاہور(خبر نگار)حمزہ ٹاون سب ڈویژن کی بڑی کارروائی، نجی سوسائٹی میں 100گھروں میں بجلی کی چوری پکڑی گئی۔
ایس ڈی او حمزہ ٹاو¿ن نے اپنی ٹیم کےساتھ نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا ، اس دوران انکشاف ہوا راوسرفراز ، راوغفار اور راوہارون نامی ملزموں نے غیرقانونی طور پر 50 کے وی اے ٹرانسفارمر لگا رکھا ہے، غیر قانونی ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی چوری کرکے 100گھروں کو سپلائی کی جا رہی ہے۔
لیسکو حکام کی جانب سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کی کوشش پر ملزموں نے شدید مزاحمت کی اور لیسکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا ، پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی راو سرفراز نامی ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ باقی دونوں ملزمان راوغفار اور راو ہارون کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمو ں نے بجلی چوری کرکے محکمے کو 30لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان کےخلاف بجلی چوری اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ۔
مزید برآں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے نادرن سرکل کے دیہاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا،ایس ای نادرن سرکل نثار سرور نے چیف ایگزیکٹو کو مختلف علاقوں کا دورہ کرایا، متعدد جگہ پر لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی،چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ہدایت کی ان علاقوں میں آپریشن تیز کیے جائیں اور تمام بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے ان پر جرمانے عائد کئے جائیں ۔
حمزہ ٹاون:نجی سوسائٹی کے 100گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

















