کندیاں (سعید عابد)سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی تحصیل بار پپلاں آمد صدر بار چوہدری عبدالرزاق اور وکلاءکی جانب سے والہانہ ااستقبال کیاگیا۔ تفصیلات کیمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان تحصیل بار کے وکلاءکی دعوت پر تحصیل بار پہنچے صدربار چوہدری عبدالرزاق سینئر وکلاءنے بھرپور استقبال کیا ۔
سپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے تحصیل بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے میں وکلاءکا کردار اہم تھا اور آئین کی بالادستی کیلئے بھی وکلاءکا اہم کردار ہے، انھوں نے کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال میں آئین پاکستان کو وکلاء ہی بچائیں گے۔ کالے کوٹ نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانیاں اور جدوجہد کی ہے ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے وکلاءنے جانیں قربان کیں ہیں تحصیل بار کے وکلاءکی جانب سے بھرپور استقبال کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر بار چوہدری عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا سپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے تحصیل بار کی بلڈنگ تعمیرکرانے کےلئے ہمیں فنڈ فراہم کرائے جسکی وجہ سے تحصیل بار پپلاں میں وکلا کےلئے خوبصورت جگہ موجود ہے تمام وکلا ملک میں آئین کی بالادستی کےلئے ہمیشہ متحد رہے ہیں کیونکہ ملک کی بقا آئین میں مضمر ہے۔
ملک کی بقا آئین میں مضمراور وکلاءہی آئین پاکستان کو بچائیں گے،سردار سبطین خان

















