بہاولپور( قاسم بھٹی) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے ملک معاشی طور پر مشکل میں ہے ہمیں مل کر اس ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے اور مضبوط اور مستحکم جمہوریت ہی ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا سکتی ہے۔ وہ مہران انسیٹیوٹ آف ہیلتھ سائسنسز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
میاں ریاض پیزادہ نے کہا آج ملک میں ووٹ دینے والے بھی اپنے امیدوار پر اعتماد نہیں کرتے اور جب میڈیا والے کہتے ہیں یہ کرپٹ ہے تو لوگ مان لیتے ہیں سیاستدا ن کرپٹ ہیں آج اربوں روپے کماﺅ اور کروڑوں روپے رشوت دو اور بچ جاﺅ،اراکین اسمبلی کے بارے میں عوام یہ سوچتی ہے جب میں انسانی حقوق کا وزیر تھا تو ہم نے وومن ایمپاور منٹ پر کام کیا خواتین جن اداروں میں کام کرتی تھی ان اداروں کو مضبوط کیا آج ہمارے معاشرے میں خواتین کی عزت ہے آج نرسنگ کا شعبہ قابل عزت شعبہ گردانا جاتا ہے آج پرائیوٹ سیکٹر میں بی ایس نرسنگ کرائی جا رہی ہے، نرسنگ کا شعبہ جدت کےساتھ سامنے آیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران گروپ آف کالجز رانا مہران علی نے کہا ہمارا ادارہ صرف نرسنگ یا ڈی پی ٹی کی دگری نہیں دیتا بلکہ طلباءکی کردارسازی بھی کرتا ہے تاکہ جب وہ ادارہ سے فار غ التحصیل ہو تو معاشرے میں ایک ذمہ دار پاکستانی کی شناخت کا حامل ہوں،اسسٹنٹ پروفیسر مسرت فاطمہ یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائسنسز جامشورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا نرسنگ کا شعبہ میڈیکل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب سے کامران یوسف پرنسپل سپرئیر کالج،فیصل ندیم چیئر مین بیسٹ کالج،اطہر فریدی،ڈاکٹرطارق ملک فزیوتھراپست،ڈاکٹر اقراءملک اور خرم شہزاد نے بھی خطاب کیا۔
مضبوط و مستحکم جمہوریت ہی ملک کے مفاد میں ہے، میاں ریاض پیرزادہ

















