فلسطین میں مستقل جنگ بندی کی جائے،انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ

ڈسکہ(نامہ نگار)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ (737 واں)اجلاس بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ زیر صدارت صدر میاں سعید احمد صراف ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالغفاراورنعت رسول مقبول کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی،جنرل سیکرٹری انور مغل نے گزشتہ ماہانہ اجلاس ماہ اکتوبر کی کارروائی پیش کی بعد از بحث جسکی منظوری دےدی گئی، فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ اکتوبرکا گوشوارہ پیش کیا جسکی منظوری دے دی گئی۔

سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں اخبارات کے تراشے پڑھ کر سنائے ،ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کی پر زور مذمت کی گئی اورفلسطین پر مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کے میزبا ن میاں سعید احمد صراف نے تمام مہمانوں کی تواضع کی اور مولانا محمد ایوب خان کی دعا کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔