وزارت خزانہ نے مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت خزانہ نے اکاونٹنٹ جنرل دفتر کو خط لکھ دیا ۔

خط میں کہا گیامسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ ،پنشن ادا کی جائے،وزارت خزانہ نے ہدایت کی مسیحی ملازمین کو تنخواہ ،پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔