فچ کا پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ یہ بھی کہا ہے پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے رپورٹ میں کہا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کےساتھ مارچ میں موجودہ قرض پروگرام ختم ہو جائےگا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کےلئے مذاکرات کرنے پڑیں گے،فچ کی جانب سے کہا گیا کہ اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام میں مضبوط کارکردگی دکھائی ہے،فچ نے مزید کہا ہے پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔