لاہور (خبرنگار) استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل آئی پی پی کمیٹی نے قیادت اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے فہرست مرتب کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کی قیادت آج رات تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ والی فہرست مسلم لیگ (ن) کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کردیگی۔قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ (ن) کو دی جائیگی، قومی اسمبلی کے 19 حلقے پنجاب اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند ہے، مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کے جن حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کریگی ان حلقوں میں صوبائی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب

















