پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

کینبرا (مشرق نیوز) پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا،مانوکا اوول کینبرا میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ ڈرا۔ گراﺅنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کےچوتھے روز کھیل شروع نہ ہوسکا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز کو391 رنز پر ڈکلئیر کردیا تھا،کپتان شان مسعود نے 201رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 40 اور سرفراز احمد نے41 رنز بنائے تھے،پرائم منسٹر الیون کی پہلی اننگز جاری تھی،پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز کے تیسرے روز کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنالئے تھے،پرائم منسٹر الیون کی طرف سے میتھیو رینشا 136 بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے،پاکستان کی طرف سے چار روزہ میچ میں خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔