تھانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا:ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال(بےورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کا تھانہ سول لائن،تھانہ کمیر اور تھانہ ڈیرہ رحیم کا وزٹ،ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ سول لائن،تھانہ کمیر اور تھانہ ڈیرہ رحیم کا وزٹ کیا وزٹ کے دوران تھانہ میں دی جانے والی سہولیات اور ان کی ورکنگ ہیومن ریسورس،فرنٹ ڈیسک روم اور ریکارڈ روم کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات دیں۔

ڈی پی او ساہیوال نے بالخصوص SIPSکے حوالے سے تعمیراتی کام کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزادنے کہا تمام تھانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ان سہولیات کا بہترین استعمال کریں،ڈی ایس پی صدر سرکل شبیر احمد اور ویلفیئر انچارج سب انسپکٹر آصف نواز بھی ہمراہ تھے۔