لاہور( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ایک شخص شیخ مجیب الرحمن بن کر للکار رہا ہے،جیل میں بیٹھے شخص کو جب جب موقع ملتا ہے ریاستی اداوں پر حملہ آور ہوتا ہے،جنرل (ر)باجوہ ،جنرل (ر)فیض ،جسٹس (ر)آصف سعید کھوسہ اور جسٹس (ر)ثاقب نثار سمیت سب کو بلائیں تاکہ کرتوتوں کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ سکے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا سہولت کاروں کو سمجھ آ جانی چاہیے تھی یہ ان کے ایجنڈے کونہیں عالمی ایجنڈے کو پورا کرے گا،معیشت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل کیا گیا تاکہ 9مئی کرنا آسان ہوجائے ، معیشت کو کمزور کیا گیا،عالمی ایجنڈا پورا کرنے کےلئے فتنے کو جیل میں سہولت کاری مل رہی ہے‘عوام سمجھتے ہیں نوازشریف ہی ملک کو گرداب سے نکال سکتا ہے، پیپلزپارٹی کو کہوں گا اندرون سندھ کی فکر کریں ۔
ایک شخص شیخ مجیب الرحمن بن کر للکار رہا ہے،جاوید لطیف

















