اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی۔ قیمت میں 3.07 روپے یونٹ مزید اضافہ کردیا۔
نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا، فیصلے میں کہا گیا اکتوبر میں ریفرنس سے کم بجلی پیدا کی گئی۔ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 3 روپے سے زائد فی یونٹ پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کئے گئے۔
ٹوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائےگا۔ صارفین پر 30 ارب سے زائد کا بوجھ پڑےگا۔
عوام کو ایک اور بڑا دھچکا،بجلی مزید 3.07 روپے یونٹ مہنگی

















