پٹرول کی قیمت برقرار:ڈیزل7،لائٹ آئل4.52،مٹی کاتیل3.82روپے لٹر سستا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کااعلان کردیا جبکہ ڈیزل 7،لائٹ آئل4.52 اور مٹی کاتیل 3.82روپے لٹر سستا کردیاگیا

،وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی بم گرادیا،

قیمت3.82روپے کلو بڑھادی،نئی قیمت254.86روپے کلو مقرر کردی گئی

،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر بھی 45 روپے مہنگا ہوگیا۔