ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر اضافہ

کراچی(بیورورپورٹ)زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر جاپہنچے۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا،7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اضافے سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر جاپہنچے۔