کراچی،ریاض(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)سعودی عرب پھر پاکستان پر مہربان،معیشت کو استحکام دینے کےلئے 3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میں توسیع کردی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 05 دسمبر 2023 کو مدت مکمل کرنےوالے 3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میں مزید ایک سال توسیع کردی، رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے سٹیٹ بینک میں جمع ہے۔
ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے،سٹیٹ بینک نے کہا سعودی عرب کے اقدام سے زرمبادلہ ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملکی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
سعودیہ پھر پاکستان پر مہربان،3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ مدت میں توسیع

















