ساہیوال(بےورورپورٹ)ساہیوال مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جس میں ساہیوال سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی ،اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
ساہیوال کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں حاجی پیر احسان الحق ادریس،سردار اسد علی خان بلوچ،چوہدری مبشر،چوہدری طاہر حمید،چوہدری امجد رشید،حاجی پرویز،عارف سہیل،ملک احسان بھولا،ملک یوسف،حاجی گلزار احمد،پیر اسرار شاہ،محمد علی،پیر انوار بودلہ،طیب بٹ اور سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد رضا اور شہزاد خان سمیت دیگر احباب نے بھی خصوصی شرکت کی،میاں پرویز،حاجی شفیق،صادق انصاری،عارف انصاری سابقہ نائب ناظم،ملک شہزاد الخیری کونسلر اور یوتھ میڈیا ٹیم سٹی ساہیوال کے صدر ملک عارف الخیری،جنرل سیکرٹری شیخ عثمان حمید،نائب صدر چوہدری ندیم اور نائب صدر چودھری سعد ادریس نے خصوصی شرکت کی
۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اجلاس کے آخر میں چوہدری مبشر حسن کی جانب اجلاس کے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
ساہیوال مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس، سینئر رہنماوں کی شرکت

















