بااثر افراد نے نکاسی آب کے نالہ پر کئی برسوں سے پختہ تعمیرات کر کے سرکاری رستہ کو اپنی ملکیت بنالیا، تجاوزات کے خاتمہ کیساتھ سرکاری اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ
وزیرآباد(مہر عاطف یاسین ) انتظامیہ کے غفلت کے باعث سرکاری اراضی، اہم شاہراہوں پر ناجائز قبضے واگزار نہ کروائے جاسکے۔مزید پروان چڑھنے لگے، سرکاری نالہ پر پختہ تعمیرات نے نکاسی آب کا نظام مخدوش بنا دیا۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
وزیرآباد شہر کے گلی محلوں میں تجاوزات کے علاوہ ناجائز قبضوں جیسے معاملات سے قانون شکن عناصر نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ پانچ سال قبل تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آتے ساتھ ہی شہر میں برسوں پرانی تجاوزات اور ناجائز قبضوں کے معاملات پر ریڈ نشان لگاتے ہوئے آپریشن کا ارادہ کیا گیا جو بعدازاں سیاسی اثر و رسوخ پر یہ معاملہ سرخ فیتے کا شکار ہوگیا۔ حاجی پورہ چوک سے نالہ پلکھو تک جانے والے نکاسی آب کے نالہ پر گزشتہ کئی برسوں سے پختہ تعمیرات کر کے سرکاری رستہ کو بااثر افراد نے اپنی ملکیت بنارکھا ہے جس سے برسات کے موسم میں نکاسی کا نظام معطل ہو کررہ جاتا ہے جبکہ مستقبل میں نکاسی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے یہ نالہ اپنی موجودہ صورت میں ناکافی ہوگا۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور ناجائز قبضے واگزار کروانے، تجاوزات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرآباد میں تجاوزات کی بھرمار، شہری پریشان

















