صنعتی ترقی میں انقلاب کی ضرورت ہے، احسن اقبال

نارووال(حسن نواز)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور نارووال کیمپس میں نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی میں انقلاب پیدا کرنا ہو گا یونیورسٹی کی لیبارٹریز کو کافی کام کرنا ہے طالب علموں کو کمپیوٹر کے شعبے میں دلچسپی لینا ہوگی انڈسٹری کو بھی کمپیوٹر سے منسلک کرنا ہوگا ہماری آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے تعلیم کو 2030 تک جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا نوجوانوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ہم اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کو حاصل کر لیں تو ہمیں وہ طاقت مل جائے گی کہ کوئی کسی مسلمان کا ناحق خون بہانے سے پہلے سو بار سوچے گا کہ مجھے یہ کام کرنا ہے یا نہیں۔

احسن اقبال نے کہا ایک وقت تھاجب سپین کے اندر (متھمٹکس۔ آرٹکچرز۔ سائنس۔ فزکس۔ کمسٹری لے تمام اسباب پڑنے کے لئے یورپ سے اسکالز بغداد اور قندلس کا چکر لگایا کرتے تھے۔ لیکن آج یہ علم کے چشمے ہمارے بند ہو گئے ہیں اور ہم مغرب کی یونیورسٹیوں سے علم کی تجدید کرنے پر مجبور ہیں اقبال نے کہا تھا کہ ہمارے پاس کتاب خواں تو ہیں صاحب کتاب نہیں ہیں۔ ہمیں صاحب کتاب پیدا کرنے کی ضرورت ہے میں امید کرتا ہوں کہ ہماری یونیورسٹیوں میں وہ علم کہ قیادت نوجوانوں میں پیدا کی جائے گی جو اپنی ریسرچ سے امت مسلمہ کو پھر اس کی کھوئی ہوئی گلوری عظم رفتہ واپس دلائیں گے اور وہی ہماری منزل ہے جس کے لئے اقبال نے کہا تھا کہ جہاں تازہ کرنے کے لئے افکار تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہابڑا لمحہ فکریہ ہے غزا کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس نے ہر مسلمان کو ہلا کر رکھ دیا ہے ایک کروڑ کا ملک جس کانام اسرائیل ہے 2 ارب مسلمانوں کی آبادی جس میں 52 سے زیادہ ملک آتے ہیں سب سوائے قردادیں پاس کرنے۔ تقریریں کرنے کے علاوہ کچھ کرنے سے قاصر ہیں وہ کون سی طاقت ہے جس نے اسرائیل کو اتنا طاقت ور کر دیا کہ پورا مغرب اس کی پشت پر کھڑا ہے اور دو ارب مسلمان آبادی بے بس کھڑی ہے بات یہ تلخ ہے لیکن حقیت یے کہ وہ طاقت یہ کہ اسرائیل کی سائنٹفک آوٹ پٹ دنیا میں تمام ممالک سے زیادہ ہے اور یہ سائنس اور نالج کی طاقت ہے ٹیکنالوجی کی طاقت نے اس کو اتنا مضبوط کر دیا ہے کہ آج سارا مغرب اس کے ساتھ جڑا کھڑا ہے آج مسلمانوں کی بے بسی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ علم۔ٹیکنالوجی اور سائنس کے اندر اپنی اس کھوئی ہوئی جو کھبی ہمیں تاریخ میں حاصل تھی اور کھبی ہمارے پاس ابن رشد۔ الخزامی۔ ابن سینا۔ ابن خلدوم ہمارے اندر پیدا ہوتے تھے آج یہ پیدا ہونے بند ہو گئے ہیں۔ آج ہمارے پاس سڑکوں کے اوپر مذہب کا نام لیکر گاڑیاں توڑنے والے ایک دوسرے کا سرپھاڑنے والے اور کفر کے فتوئے بانٹنے والوں کی کمی نہیں لیکن اٹیم کا سینہ چیر کر نئی ایجادات پیدا کرنے والے سائنس دانوں کی کمی ہے۔ نیشنل کانفرنس سے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے علاوہ طلبا و طالبات نے شرکت کی۔