گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ڈاج بال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سردار امجد نے کہا ہے کہ ڈاج بال کی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سنگاپور گئی اور اس ایونٹ میں اپنی نمایاں کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کیا جس پر ہم ڈاج بال کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاج بال ٹیم کی سنگاپور سے واپسی پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ڈاج بال ایسوسی ایشن میاں رضوان علی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل میر، ٹیم منیجر میاں اکرام، وائس چیئرمین پنجاب مہر شہباز احمد، کوچنگ پینل خالد خان لاہور، سرپرست ڈاج بال گوجرانوالہ رانا محمد سلیم ، صدر اے ایف ایل گوجرانوالہ ذوالفقار علی چٹھہ ، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ محمد سعید بٹ، دانش رضا و دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔ سردار امجد نے کہا کہ انشاءاﷲسکول اور کالجز لیول پر بھی پروموٹ کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور آئندہ بھی ڈاج بال کے کھیل کو پروموٹ کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔
ڈاج بال ٹیم کی سنگاپور سے واپسی پر پر تکلف عشائیہ

















