بلاول کی ناراضی ،زرداری نے بختاور سے مدد مانگ لی

کراچی (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو راضی کرنے کےلئے دبئی میں مقیم صاحبزادی بختاور بھٹو سے مدد مانگ لی،ذرائع کے مطابق زرداری چاہتے ہیں بختاور ثالثی کا کردار ادا کرکے باپ بیٹے میں صلح کرادیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے سیاست و پارٹی میں مکمل خود مختاری کا تقاضہ کردیا۔

دریں اثناسابق صدر آصف زرداری سیاسی منظرنامے پر متحرک ہو گئے، ملک بھر میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کےلئے نمائندے مقرر کر دئیے،سندھ میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کےلئے سعید غنی ،ناصر شاہ، بلوچستان میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ ذمے داریاں نبھائیں گے، پنجاب ، کے پی میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، علی شاہ اور ساجد طوری دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے رکھیں گے۔