لاہور( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے غزہ میں جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کی کوششیں ناگزیر ہیں۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا دو ریاستی حل ہی پائیدار امن و مسئلے کا مستقل حل ہے ،پائیدار امن تنازع فلسطین کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے ،شہبازشریف نے کہا47دن پوری دنیا پر قیامت بن کر گزرے ،زخمیوں کے علاج، بے گھروں کی رہائش اور امدادی سامان کی فراہمی تیز بنانے پر توجہ دینا ہو گی ،مظلوم فلسطینیوں کی امداد و زخمیوں کے علاج کےلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں،یتیم بچوں کی دیکھ بھال کےلئے اجتماعی انتظام وضع کیا جا سکتا ہے ۔
سابق وزیراعظم نے کہاقیامت خیز مناظر احساس رکھنے والا کوئی انسان بھلا نہیں سکتا،جسموں پر لگے زخم بھر جائیں گے، روح ،سوچ پر لگے ذخم نہیں بھریں گے ،1967کی سرحدوں و بیت المقدس دارالحکومت کی حامل آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















