عبدالکریم خان ،خالد گھرکی سمیت مزید رہنماﺅں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کاسلسلہ نہ رکا،لاہور سے 2 امیدوار عبدالکریم خان اور خالد گھرنے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

نائب صدر پی ٹی آئی شیخوپورہ ایم پی اے کے امیدوار ملک اقبال، ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار طارق محمود باجوہ اور قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔