کے الیکٹرک صارفین پر1.52 روپے یونٹ اضافی سرچارج عائد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کراچی والوں کو بڑا جھٹکا،نیپرا نے بجلی صارفین پر 1.52روپے یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دےدی۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اضافی سرچارج کو منظور کیا ، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک کےلئے لاگو ہوگا،اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹی فکیشن جلد جاری کردے گی۔