اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو عدالت پیش نہ کیے جانے کا عذرقبول کر تے ہوئے پولیس کو 2دسمبر کو چالان پیش کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے فواد چودھری کےخلاف فراڈ کیس کی سماعت کی تاہم، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔
فراڈ کیس، فواد کو عدالت پیش نہ کیے جانے کا عذرقبول، چالان طلب

















