چنیوٹ(رانا وقاص احمد کاوش) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا،آر پی او نے شہدائے چنیوٹ پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی اورخیریت دریافت کی،آر پی او نے شہداءکی فیملیز کو پلاٹس کی رجسٹریاں پیش کیں،آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کےسا تھ پولیس ڈرائیونگ سکول چناب نگر کا افتتاح کیا۔
آر پی او نے پولیس ڈرائیونگ سکول کے مختلف کمروں کا وزٹ کیا،ورکنگ کا جائزہ لیا،سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کو جدید طرزکے اصولوں کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جائے گی،ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی کے حوالے سے مکمل آگاہی دی جائے گی،شہری پولیس ڈرائیونگ سکول کے ذریعے آسانی سے ڈرائیونگ سیکھ کر لائسنس بنوا سکیں گے،آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے میثاق سنٹر چناب نگر کا افتتاح کیا،آر پی او نے میثاق سنٹر کا وزٹ کیا،سٹاف سے ورکنگ کے حوالے سے استفسار کیا،آر پی او نے اقلیتوں کے حقوق ،اقلیتوں کے تحفظ،مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ،بعد ازاں آر پی اونے تھانہ چناب نگر کا وزٹ کیا،آر پی او نے تھانہ چناب نگر میں سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،متعلقہ افسران کو جلد از جلد کام مکمل کروانے کی ہدایات جاری کیں۔
شہریوں کو جدید اصولوں کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جائےگی،آر پی او ڈاکٹر عابد خان

















