ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے ،جاوید الحسن چشتی

سمندری (شبیر احمد کسانہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد جاوید الحسن چشتی کا سمندری جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ ، جوڈیشل کمپلیکس میںکلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایاجبکہ ڈاکخانہ بلڈنگ کا افتتاح کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کی آمدجاوید الحسن چشتی جوڈیشل کمپلیکس سمندری پہنچنے پر گل عباس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمندری ، خرم شہزاد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمندری فاروق احمد سول جج ، سمندری ، چوہدری فیاض سول جج سمندری ، محمد اعظم خاں سول جج سمندری ، عمران محمد خان سول جج سمندری نے استقبال کیا اور سول ججززفاروق احمد اور چوہدری فیاض نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد جاوید الحسن چشتی نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جوڈیشل کمپلیکس میں پودا لگایا اور ڈاکخانہ کا افتتاح کیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد جاوید الحسن چشتی نے کہا درخت ہماری حیات کا ضامن ہیں، یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں ہم اپنے ملک کو سرسبز بنا کر دنیا کے لیے مثال قائم کرسکتے ہیں، درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور امراض پیدا ہورہے ہیں جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی، ایک درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہوتا ہے اور ہم نے اپنے ملک کو ہرا بھرا کرنا ہے،ماحولیاتی تبدیلی کی منفی اثرات سے بچنے کیلئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا ضروری ہے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید برآں ڈاکخانہ دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا ڈاکخانہ برانچ سے وکلائ، سائلین اور شہری مستفید ہونگے انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں ریکارڈ روم کا دورہ کیا اورصدر بار چوہدری ارشد منیر گل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری رانا جواد خاں ایدووکیٹ کی دعوت پر بار ایسوسی ایشن کا بھی وزٹ کیا جہاںانہوں نے وکلاءسے ملا قات کی۔