حافظ آباد(محمد نواز )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سندس ارشاد نے کہا ہے زمینداروں،کسانوں اور کاشتکاروں کو حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،کسی کھاد ڈیلر کو ذخیرہ اندوزی یا مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل ٹیمیں کھاد ڈیلرز اور دیگر دوکانداروں کے گوداموں کے دورہ کر کے انکے سٹاک اور خریدو فروخت کا جائزہ لے رہے ہیں،مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر چار دکانداروں کےخلاف مقدمات درج کرا چکے ہیں جبکہ دیگر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9لاکھ 62ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور اوور چارجنگ کو روکنے کےلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ضلع بھر کے دورے کرتے ہوئے کھاد ڈیلرز کے گودام اور انکا سٹاک چیک کر رہی ہیں تاکہ کسانوں،زمینداروں کو حکومتی نرخوں پر ڈی اے پی،یوریا اور دیگر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے، کھادوں کی خریدو فروخت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اگرکوئی د کاندار یا ڈیلر مہنگے داموں کھاد فروخت کرے تو اسکے خلاف ڈی سی آفس یا محکمہ زراعت کے کنٹرول روم نمبر پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔
کھاد کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے:سندس ارشاد

















