سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائیگا،معین احمد وٹو

حویلی لکھا(طارق علی رضا) سابق ایم این اے مسلم لیگ ن میاں معین احمد وٹونے میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور بلا امتیاز عوام کو شرکت کی دعوت دی جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمتی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئیے جن کے پی ایم ڈبلیوڈی ساہیوال کے ایکسین مدثر نے ماتحتوں کے ہمراہ جوابات دئیے ۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے میاں معین احمد وٹو سابق ایم این اے مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے عوامی مسائل کے حل کے لیے فنڈ منظور کروائے مگر اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ محکمہ یا ٹھیکیدار ان فنڈز کا درست استعمال نہ کرے اور ناقص میٹریلسے سڑک بنا دی جائے ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوتے ہیں اس لیے اصل طاقت بھی عوام ہی ہے ادارے عوام کے ٹیکسزز سے چلتے ہیں اور ملازمین انہیں ٹیکسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں اس لیے جس طرح ہر پل ہم عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں اسی طرح ادارے بھی عوام کو جوابدہ ہیں اگر سڑک کی تعمیر،مرمتی میں کہیں کرپشن یا دو نمبری ہو رہی ہے تو اسکا ذمہ دار ٹھیکیدار اور ادارہ ہے انہوں نے کسی سول کو کمیشن دیا ہے تو اسکا سرعام نام ظاہر کریں اگر عوام ناقص کام کی شکایت کرے گی اور صحافی نشاندہی کریں گے تو پھر دونمبری اور گھٹیا میٹریل استعمال کرنے و کروانے والوں کو بھگتنا بھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک مطمئن نہیں ہو سکتا جب تک حویلی لکھا و گردونواح کی عوام مطمئن نہ ہو گی اس لیے محکمہ اور ٹھیکدار حضرات اپنا اپنا قبلہ درست کر تے ہوئے اسٹیمیت کے مطابق سڑکات بنائیں انہوں نے پی ایم ڈبلیوڈی ساہیوال کے ایکسین مدثرپر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائےکیونکہ متاثرین میں میں خود بھی شامل ہوں ۔

اس موقع پر میاں محمد معین احمد وٹو نے عوامی رائے پر معززین سٹی پر ایک کمیٹی میاں سرفراز احمد وٹو ہریکا وٹو ایڈووکیٹ کی سربراہی میں محمد رفیق جٹ،احمد مہتشیم خاں،اور راجہ ریاض احمد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو سڑک کے کام کی نگرانی کرے گی ۔کھلی کچہری سے میاں حق نوازٹھکرکاوٹو،محمد رفیق جٹ،اور رانا ظفر اقبال ظفر نے کھل کر اظہار خیال کیا جسے میاں محمد معین احمد وٹو نے سراہا اور میاں اعجاز احمدٹھکرکا وٹوایڈووکیٹ کی کوشوں کی تعریف کی۔