گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے آج متوقع د ورہ ،گوجرانوالہ اورکمشنر آفس میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے پیش نظر کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز‘ سی پی اوز ،ڈی پی اوز‘ اورمتعلقہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کمشنرنے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلی ‘ صوبائی وزراءاور سیکرٹریز اس دورہ میں ہسپتالوں ‘ تعلیمی اداروں‘ اہم جاری تر قیاتی منصوبوں سمیت عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی پر مامور اداروں اور دفاترکا بھی اچانک دورہ کریں گے ۔
کمشنر نے اجلاس میںشریک افسران کوہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی کے متوقع دورہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی اور اپنے سٹاف کی سو فیصد حاضری‘ دفاتر کی صفائی ستھرائی او محکمانہ فرائض کی بروقت ادائیگی کو ہرصورت یقینی بنائیں ۔ انہوںنے بالخصوص لوکل گورنمنٹ ‘ پی یچ اے ‘ جی ڈی اے ‘ واسا‘ ضلع کونسل ‘ تعلیم‘ صحت اور زراعت کے ا فسران کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی پنجاب اپنے دورہ میں گوجرانوالہ ایکسپریس وے پر جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کےساتھ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے وہ اپنے دورہ میں چلڈرن ہسپتال اور برن یونٹ کا افتتاح کرنے کےساتھ مختلف دفاتر اور اہم صو بائی محکموں کا اچانک دورہ کرنے کےساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
افسران فرائض کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں، کمشنر گوجرانوالہ

















