اسلام آباد(بیورورپورٹ)مرکزی صدر پی ٹی آئی وسابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاجوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مقدمے سے ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا،سیشن جج و لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا۔
پرویز الٰہی نے درخواست میں کہا جسمانی ریمانڈ دینا بنیادی حقوق کے منافی ،جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے،عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

















