لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل462کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو 5لاکھ 90ہزار 725یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے جن کی مالیت 2 کروڑ 42لاکھ 21ہزار 576روپے بنتی ہے ۔ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم میں 70روز میں 26980ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،اب تک12653ملزمان کو گرفتار کیا گیا،26701کنکشن کیخلاف ایف آئی آر ز کے اندراج کےلئے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ترجمان کے مطابق مجموعی طو رپر بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ79لاکھ 88ہزار233یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2ار ب 45لاکھ 91ہزار 917روپے بنتی ہے ۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہےیگا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔دریں اثناءایگزیکٹو انجینئرمیکلوڈ روڈ ڈویژن امجد حسین ناگرہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے رائل پارک سب ڈویژن میں تعینات میٹر ریڈر شاہد علی نقوی کو بجلی چوری میں سہولت کاری پر نوکری سے برطرف کردیا۔دوسری طرف لیسکو حکام کی بھیکے وال گاو¿ں میں بڑی کارروائی کرکے 10گھر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے براہ راست کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے بجلی چوری کی مد میں قومی خزانے کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ دریں اثناءچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ 65 روز سے جاری مہم کے دوران40056 ڈیفالٹرز سے1ارب25کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔
بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن بلاتفریق جاری رہے گا: چیف ایگزیکٹو لیسکو

















