پسند ناپسند یا اقربا پروری، شیخ الہند کی جماعت پر مولانا برادران قابض

لاہور ( شوکت مروت)تفصیلات کے مطابق 1985 سے شیخ الہند کی جماعت پر مولانا فضل الرحمن کی خاندان مکمل قابض ہے۔مولانا فضل الرحمن کا خاندان جماعت پر قابض ،تمام فیصلے مبینہ طور پر اپنے مرضی سے کرنے لگے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں اپنی مرضی کی کابینہ نہ ہونے پر عہدیدار معطل کردئیے۔ذرائع کے مطابق دستور میں عبوری سیٹ اپ کا کوئی وجود نہیں لیکن دستورکو اپنی من مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہوئے مولانا برادران نے اپنے مرضی کے لوگوں کو عبوری سیٹ اپ میں بٹھایا ہوا ہے،خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں ہونے والے ناراض رہنما ﺅںنے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں جماعت کے جید علماءسمیت متعدد کارکنان شریک ہوئے ۔شرکاءکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کا صوبائی امیر جو کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہے، نے آئینی طور پر منتخب سیٹ اپ کو ختم کرکے عبوری سیٹ اپ بٹھایا جو کہ اصول کے منافی ہے ،ناراض رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ بہتر کارکردگی ادا نہ کرنے کا بہانہ بناکر خیبر پختونخواہ کے دو اضلا ع میں جماعتی انتخاب میںمنتخب نمائندوںکو معزول کرکے اپنی مرضی کے لوگوں کو عبوری طور پر بٹھایا گیا، ناراض رہنماوں کے مطابق ہماری اپیل پر مرکزنے تین رکنی کمیٹی بنائی ،جس کو مولانا فضل لرحمن کے بھائی ضیاءالرحمن نے مبینہ طور پر دھمکایا کہ اس معاملے سے دور رہیں۔ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ہمارے اس معاملے پر پارٹی کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان مکمل خاموش ہیں۔