مریدکے (طاہر محمود)اسسٹنٹ کمشنر کا سموگ کی روک تھام کےلئے تدارک، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، اینٹوں کے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔
پنجاب حکومت کی ہدایا ت پر سموگ پر قابو پانے کی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر مریدکے شوکت سندھونے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل بھر میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کو بھاری جرمانے عائد کئے اور وارننگ بھی دی ہے۔ انہوں نے مختلف اینٹوں کے بھٹوں اورفصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف تحصیل بھر میں مختلف تھانوں کے اندر 32مقدمات اندراج کروائے اور ان کو 4,15,000 روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالوں کو چار لاکھ روپے سے زائد کے بھاری جرمانے کئے۔انہوں نے گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف جنرل سٹور،سبزی و پھل فروشوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے۔شوکت سندھونے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے جس سے سموگ سمیت دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں جن کے تدارک اور روک تھام کے لئے تحصیل انتظامیہ ہمہ وقت کام کر رہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر شوکت سندھو نے کہا کہ سموگ اور اس سے ملحقہ بیماریوں سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئے تاکہ سموگ اور اس کے اثرات سے بچا جا سکے۔
مریدکے :سموگ کی روک تھام کیلئے فیکٹریوں اور بھٹوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

















