تمام صوبوں میں جیل ریفارمز کا عمل جاری ہے، وفاقی محتسب

گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تمام صوبوں میں جیل ریفارمز کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں مسائل پر قابو پانے کیلئے مثبت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ قید یوں سے آن لا ئن ملا قا ت کا فیصلہ قا بل تحسین ہے۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ جیلوں میں قید یوں سے زوم کے ذریعے آن لا ئن ملاقات کے انتظام کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ اس سے قید یوں کے عزیز واقا رب گھر بیٹھے کمپیو ٹر اور موبا ئل فون کے ذریعے ملا قا ت کر سکیں گے۔ صوبے میں قیدیوں کی فلاح کےلئے کیا جانے والا کام قابل تقلید ہے۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ جیل اصلا حا ت پر عملد رآمد کی پندرہ رپورٹیں سپر یم کورٹ کو پیش کی جا چکی ہیں جب کہ نومبر کے آ خر تک سو لہو یں رپورٹ بھی سپریم کورٹ کو پیش کر دی جائے گی۔انہوں نے جیل حکام کو ہدا یت کی کہ جیلوں میں قیدیوں خصوصی طور پر خواتین اور کم سن قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اعجا ز احمد قر یشی نے آ ئی جی جیل خانہ جات صو بہ خیبر پختونخواہ کو ہدا یت کی کہ صو بے کی تمام جیلوں میں با ئیو میٹر ک سسٹم کی تنصیب اور ہر ضلع میں جیلوں کی تعمیر کا عمل مکمل کیا جا ئے تا کہ قید یوں کو جیلوں میں بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے قید یوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کر نے کے لئے صو بہ کی تمام جیلوں میں ڈاکٹروں کی تعینا تی کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی۔