فیصل آباد:محکمہ سول ڈیفنس کا کریک ڈاﺅن،LPG گیس کی 53غیر قانونی دکانیں سیل

فیصل آباد(اشفاق مغل)محکمہ سول ڈیفنس نے گزشتہ دوماہ میں بھرپورکریک ڈاﺅن کرکے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف 20 مقدمات درج کرائے جبکہ 53 غیر قانونی دکانوں کو موقع پر سیل کردیاگیا۔

علاوہ ازیں سامان ضبط کرکے مالکان/ورکرز کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع جس پر عدالت نے 6 لاکھ87 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ منی پٹرول پمپس وڈبہ اسٹیشن کے ذریعے کھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں ٹیموں نے 74 پٹرول ڈسپنسرز/ڈیجیٹل سکیلز اور 41 ڈبہ اسٹیشز کو ختم کرکے پٹرول ڈسپنسرز ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر131 غیر قانونی پٹرول ایجنسیز/شاپس کو سیل بھی کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے منی پٹرول پمپس/ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاﺅن کا حکم دے رکھا ہے جس کی تکمیل کے لئے محکمہ کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک اور جان لیوا کاروبار پر بلاامتیاز ایکشن لے رہی ہیں۔