فوجی عدالتوں پر سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قرارداد جمہوریت پر شب خون ہے،سعدیہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹرسعدیہ عباسی نے فوجی عدالتوں پرسپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی منظوری کو جمہوریت پر شب خون قرار دےدیا۔

سعدیہ عباسی نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز 92 ممبرز موجود نہیں تھے اور ایوان میں قرار داد پاس کی گئی، جمہوریت پر شب خون مارا گیا ،کسی صورت ملٹری کورٹس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

لیگی سینیٹر نے کہاسپریم کورٹ نے جو کیا عوامی مفادات کےلئے کیا، قراررداد جمہوریت کی نفی کرتی ہے، ایوان کو اس طرح استعمال کرنا افسوسناک ہے،کس بات کی جلدی تھی،ایجنڈا کیوں اس طرح لایا گیا،پاکستان انتخابات کی طرف جارہا ہے، قرارداد واپس لی جائے، ممبرز مذمت کریں۔