کسووال ( ارشد سردار چودھری)کسووال شہر و گردونواح میں مضر صحت گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ،غیرمعیاری گوشت عوام کامقدربن گیا۔
کسووال وگردونواح کے علاقوں اقبال نگر،نوے موڑ،بنگلہ اوکانوالہ میںبیمار،لاغراورمردہ جانوروںکے گوشت کی فروخت کامکروہ دھندہ عروج پر ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ اور پنجاب فوڈاتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے قصاب حضرات کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔
عوامی سماجی شہری حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مضرصحت گوشت عوام کامقدر بن چکاہے کوئی پوچھنے والانہیں ، شہرکسووال میں سلاٹرہاﺅس وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ شہریوں نے حکام بالا سے کسووال میں سلاٹرہاﺅس قائم کرنے کامطالبہ کردیا۔
کسووال اور گردونواح میں مضر صحت گوشت کی دھڑلے سے فروخت

















