حویلی لکھا میں ملاوٹ مافیا کا راج،شہری بیمار

حویلی لکھا(طارق علی رضا)حویلی لکھا و گردونواح میں ملاوٹ مافیاکا راج،جعلی دودھ،دھکی ملی مرچیں،دو نمبر پتی،سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاءسے شہریوں کا من اٹھ گیا۔انتظامیہ منتھلیوں پر لگ گئی

حویلی لکھا و گردونواح میں ملاوٹ مافیاءنے پوری طرح پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور بے دردی سے عوام کو نہ صرف لوٹ رہے ہیں بلکہ دن بدن موت کے بھی قریب کرتے چلے جا رہے ہیں۔

معروف قانون دان حسین سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوٹ مار کا یہ عالم ہے کہ موت کے سوداگر دودھ جیسی نعمت کے نام پرپانی میں، کوکنگ آئل،بالسفاءپاو¾ڈر،ہائیڈروجن،سفید پاو¾ڈر،سنگھاڑے کا آٹا سمیت متعدد کیمیکل ملا کر دودھ تیار کر کے ہوٹلوں اور گھروں میں سپلائی کر رہے ہیںجس سے معصوم بچوں سمیت نوجوان ذہینی،جسمانی طور پر کمزور اور تباہ ہو رہے ہیں اسی طرح ملاوٹ مافیاءنے بھی نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے مرچوں میں دھڑلے سے دھکی ملائی جا رہی ہے دو نمبر چائے کی پتی،سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ معمول بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ جن اداروں نے انکو چیک کرنا ہوتا ہے وہ منتھلیوں پر لگ چکے ہیں کبھی بھی کوئی ملاوٹ مافیاءکے خلاف ایکشن نہیں دیکھا گیا جو عوام دشمنی کی بہت بڑی مثال ہے۔