فواد چودھری نیب طلب،اینٹی کرپشن کو جیل میں تفتیش کی اجازت

جہلم، اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیب جہلم نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو طلب کرلیا ،فواد چودھری کو ڈیول کیرج وے میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر پیر کو طلب کیاگیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دےدی ،عدالت نے کہاقانون کے مطابق شامل تفتیش کرنے کی اجازت ہے۔