کندیاں(سعید عابد)کندیاں میں رکشہ چنگ چی اور کاریں کم عمر نوجوان چلانے میں مصروف اوورسپیڈ اور ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔
کندیاں میں کم عمر نوجوان رکشہ چنگ چی اور کاروں کی ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہوگئے جنہوں نے اوورسپیڈ اور ٹریفک قوانین کو نظرانداز کردیا چھوٹے قد اور کم عمری کی وجہ سے اکثر نوجوان گاڑی چلاتے وقت سامنے سے آتے راہگیر اور بائیک وغیرہ کو نہیں دیکھ پاتے جسکے نتائج حادثات کی صورت میں سامنے آرہے ہیں کندیاں کے شہریوں نے ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کےلیے ایسے کم عمرڈرائیور کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
کندیاں: چنگ چی رکشاﺅں اور کم عمر ڈرائیوروں نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

















